شادی کی سالگرہ: بختاور بھٹو کا شوہر کو منفرد تحفہ

گزشتہ روز دونوں نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمد چوہدری کو ’جرابوں‘کا گلدستہ تحفے میں دے دیا۔

گزشتہ روز بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چوہدری نے اپنی شادی کی سالگرہ منائی اور اس موقع پر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری بھی شیئر کی۔

محمود چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ایک گلدستے کی تصویر شیئر کی جوکہ پھولوں کا نہیں بلکہ ’جرابوں‘ کا گلدستہ تھا۔

جرابوں کا گلدستہ محمود چوہدری کو اُن کی اہلیہ بختاور بھٹو کی طرف سے شادی کی پہلی سالگرہ پر تحفے میں دیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ 29 جنوری کو بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی تھی۔

Bakhtawar Bhutto Zardari

Tabool ads will show in this div