اداکارہ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کولیگل نوٹس بھیج دیا

اس سےقبل شرمیلافاروقی نےبھی اداکارہ کو لیگل نوٹس بھیجا تھا

میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

اداکارہ نے اپنے وکیل کے ذریعے توہین آمیز گفتگو اور بے جا بدنام کرنے شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”اگر وہ (شرمیلا فاروقی) یہ کام کسی اچھے کام کے لیے کرتی یا کسی ضرورت مند بچے یا عورت کی مدد کرنے کے لیے کرتی تو زیادہ اچھا ہوتا لیکن وہ یہ سب صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہیں‘۔

اس سے قبل شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت بھی درج کروائی تھی جبکہ 29 جنوری کو شرمیلا فاروقی کی قانونی ٹیم نے اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کو 5 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

نادیہ خان نے کچھ دن قبل شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں ایک ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی عمر رسیدہ والدہ سے میک اپ، لباس اور زیورات سے متعلق سوال کیے گئے مگر میزبان کا انداز تمسخر اڑانے والا تھا، جس وجہ سے ان پر خوب تنقید بھی کی گئی۔

Sharmila Farooqui

Nadia Khan

Tabool ads will show in this div