پی ایس ایل7:سطانز تین اہم کھلاڑیوں کے ساتھ سے محروم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی ٹیم تین اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔
ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی راومن پاول، اوڈین اسمتھ اور ڈومینک ڈریکس بھارت کے خلاف سیریز کیلئے منتخب ہوئے ہیں جس کے باعث وہ پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کے چلے گئے۔
ویسٹ انڈیز کے تینوں کھلاڑی فروری کے پہلے ہفتے میں بھارت کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ ہونگے۔
راومن پاول کے متبادل کے طور پر شامل جانسن چارلس اب پورا پی ایس ایل کھیلیں گے جبکہ اوڈین اسمتھ کے متبادل ڈومینک ڈریکس تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز ممکنہ طور پر ایک متبادل کھلاڑی کی درخواست کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں سلطانز نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔