پنجاب میں کرونا سے مزید 9افراد جاں بحق

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2107 کیسز رپورٹ
Feb 01, 2022

corona-1-1

رپورٹ: دانیال عمر

کرونا وائرس سے پنجاب ميں مزيد نو افراد جاں بحق ہوگئے لاہور ميں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1227 مريض رپورٹ ہونے کے بعد مثبت شرح 14.4 فيصد ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کيے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کے باعث لاہور اور راولپنڈی سے تين تين جبکہ بہاولپور، فيصل آباد اور گوجرانوالہ سے ايک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

پنجاب بھر سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2107 کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی شرح 8.6 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

راولپنڈی سے 200 نئے مريض سامنے آنے کے بعد مثبت کیسز کی شرح 12.6 ریکارڈ کی گئی، صوبہ بھر ميں کرونا کے فعال کیسز کی کل تعداد 29ہزار120 ہوگئی۔

Tabool ads will show in this div