کراچی میں سال نوکاجشن، ہوائی فائرنگ سے17افراد زخمی

FIRING INJURED KHI PKG 01-010

کراچی: کراچی میں نئے سال کے جشن پر منچلے قابو میں نہ آئے، مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 17 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائیواسٹار چورنگی پر ہنگامہ آرائی کرنے والے دو افراد دھرلیے گئے جبکہ سال کا پہلا مقدمہ بھی ڈیفنس پولیس نے درج کرلیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائیواسٹار چورنگی پر نوجوانوں کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ہوائی فائرنگ اور شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جبکہ مشتعل نوجوانوں نے سائین بورڈز اور سنگلز توڑ ڈالے۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب گلشن اقبال، گولیمار، رنچھوڑ لائن، کورنگی، ڈیفنس، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 17 افراد زخمی ہوئے جن میں سات سالہ بچی اور خاتون بھی شامل ہیں۔ ڈيفنس پوليس نے رواں سال کا پہلا ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سماء

NORTH NAZIMABAD

One Line For 2016

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div