ملتان: لاپتہ بچی کی لاش چچاکے گھرسے مل گئی، پولیس

بچی پر تشدد کیا گیا، چچا گرفتار

Child abuse Depression-TrinetteLucas-option 2-Sept 9

ملتان میں دو روز قبل لاپتہ ہونیوالے بچی کی لاش چچا کے گھر سے مل گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملتان میں دو روز قبل چار سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کی، تحقیقات کے دوران بچی کی لاش اس کے چچا کے گھر کی ٹنکی سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق بچی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ بچی کے چچا کو گرفتار کرلیا، جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

Tabool ads will show in this div