ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی

انٹر بینک میں قیمت 176.77 روپے ہوگئی
Jan 28, 2022
[caption id="attachment_2437533" align="alignnone" width="800"]DOLLAR_NEW_1 فوٹو: آن لائن[/caption]

انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بروز جمعہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 21 پیسے کمی کے بعد 176.77 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کمی سے قیمت 178.20 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز کرنسی ڈیلر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے کرپٹو کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ بھی کم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چین، روس، امریکا، بھارت اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں کرپٹو مارکیٹ کے حوالے سے سخت اقدامات پر مشتمل متوقع پالسیاں کرپٹو مارکیٹ کو متاثر کر رہی ہے۔

Tabool ads will show in this div