راول پنڈی کےقبرستان بھرگئے،نئےقبروں کی جگہ ملنا دشوار

نئی قبر کی گنجائش شاذونادر ہی ملتی ہے

راولپنڈی کے قبرستانوں میں تدفین کی جگہ ختم ہوگئی ہے۔ شہریوں کو اپنے پیاروں کو نئی قبروں میں دفنانے کے لیے مشکلات درپیش ہیں۔

راولپنڈی شہر کے قبرستانوں میں جگہیں بھرچکی ہیں۔ پیرودھائی قبرستان سمیت ڈھوک کھبہ،عیدگاہ قبرستان اور خیابان سرسید میں بھی قبرستان میں نئی قبر کی گنجائش شاذونادر ہی ملتی ہے۔

ان قبرستانوں میں پرانی قبروں کے اوپر نئی قبریں بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کچھ عرصے میں ہی اپنے پیارے کی آخری آرام گاہ تلاش کرنا تو جیسے ناممکن ہوگیا ہے۔

قبرستان انتظامیہ بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے۔ سماء سے بات کرتے ہوئے گورکن نے یہ بتایا کہ پرانی قبر میں تدفین کے لیے 20 سے 25 ہزار روپے کا خرچ آتا ہے۔

رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دھمیال رکھ کے مقام پر 1 ہزار کنال اراضی پرمشتمل نئے قبرستان کا اعلان کیا ہے۔

سماء سے بات کرتےہوئے انھوں نے بتایا کہ جنازہ گاہ کی چاردیواری پر کام شروع کردیا گیا ہے اورتدفین کے لیے دو میت بسیں اور دو ایمبولینسز منگوائی جائیں گے جبکہ شہریوں کو مفت سروس دی جائے گی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div