یمن کی جیل پر حملہ نہیں کیا، عرب اتحاد

تمام حقائق اور تفصیلی معلومات جلد فراہم کی جائیں گی
Jan 28, 2022
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
[caption id="attachment_2511132" align="alignnone" width="800"]Yemen-Air-Strike فوٹو: اے ایف پی[/caption]

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعے کے روز تصدیق کی ہے کہ اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صعدہ میں جیل کو نشانہ نہیں بنایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ جیل پر حملے سے متعلق مشترکہ ٹیم کو تمام حقائق اور تفصیلی معلومات فراہم کرے گا۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے جو صعدہ جیل پر حملے کے حوالے سے من گھرٹ افواہیں شائع کی گئی ہیں، وہ جیل کو اپنے جنگی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں مگر اس حوالے سے دنیا کو گمراہ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحادی فوج اور مشترکہ افواج کی کمان اعلیٰ ترین جنگی معیارات کا اطلاق کرتی ہے۔

اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ اتحاد کی جوائنٹ فورسز کمانڈ کی طرف سے (22 جنوری 2022ء) کو جاری کردہ بیان کے علاوہ ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کا یہ دعویٰ کہ اتحاد نے صعدہ شہر میں ایک جیل کو نشانہ بنایا قطعی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

جوائنٹ فورسز نے 27 جنوری 2022ء سے پہلے مشترکہ واقعات کی تحقیقاتی ٹیم نے صعدہ جیل پر حملے سے متعلق افواہوں کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ ہم اس حوالے سے مزید تفصیلات اور معلومات بھی جمع کر رہے ہیں جو اس واقعے کے انکوائری کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صعدہ جیل پر حملے سے متعلق حوثی ملیشیا کے دعوے کی چھان بین کے لیے ریڈ کراس کمیٹی سے بھی معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بریگیڈیئر المالکی نے کہا کہ صعدہ میں چار ایسے مقامات متعین کیے گئے ہیں جنہیں جوائنٹ فورس کی طرف سے حملوں کا نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں شہر کی جیلیں بھی شامل ہیں مگرحوثی ملیشیا جیلوں کو اپنے دہشت گردانہ عزائم کے لیے استعمال کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صعدہ میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ جیل سے ایک اعشاریہ آٹھ کلو میٹر دور ہے جسے فوجی اور جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل یمن میں حراستی مرکز پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں کم سے کم 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Tabool ads will show in this div