امریکی بحریہ کے فوجی طیارے نے کراچی میں لینڈ کیوں کیا

طیارے کی آمد کیوں ہوئی، کوئی بیان جاری نہ ہوسکا
Jan 28, 2022
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2510867" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

کراچی میں 21 جنوری کو امریکی بحریہ کے بوئنگ طیارے نے بحرین سے جاتے ہوئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

امریکی بحریہ کا بوئنگ طیارہ دبئی سے جمعرات 20 جنوری کی شام کراچی پہنچا جو لگ بھگ پونے دو گھنٹے تک کراچی ایئر پورٹ پر موجود رہا۔ بعد ازاں مختصر قیام کے بعد طیارہ واپس روانہ ہوگیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یو ایس نیوی کے طیارے کا رجسٹریشن نمبر 165832 تھا۔ بوئنگ سی 40 اے طیارہ فلائٹ کے طور پر بحرین سے روانہ ہوا تھا اور جمعرات کی شام 6 بج کر 30 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترا۔

طیارے نے لگ بھگ ایک گھنٹہ 45 منٹ تک کراچی ایئرپورٹ پر قیام کیا، جب کہ یہ طیارہ رات 8:15 بجے بحرین کے لیے روانہ ہوا۔

امریکی فوجی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر آمد کا سبب معلوم نہیں ہو سکا، جب کہ میڈیا میں بھی ایوی ایشن حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔