بھارتی اداکارہ اپنے بیان کے بعد مشکل میں پھنس گئیں
بھارتی اداکارہ شویتا تیواری اپنے حالیہ بیان کے بعد مشکل میں پھنس گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نئی ویب سیریز کی پروموشن کے سلسلے میں بھوپال پہنچی شویتا تیواری اپنے بیان کو لے کر پھنس گئی ہیں۔
شویتا تیواری نے ایونٹ کے دوران کہا کہ میرے زیر جامہ ملبوسات کا سائز بھگوان لے رہا ہے۔
اگرچہ شویتا تیواری نے یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی لیکن اب شویتا تیواری اس بیان کو لے کر تنازعے کا شکار ہوگئی ہیں۔
شویتا کے بیان کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مشرا نے پولیس کو اداکارہ کے بیان سے متعلق تحقیقات کرنے اور اس کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
एक्ट्रेस #ShwetaTiwari का भोपाल में दिया गया बयान निंदनीय है।
— Dr Narottam Mishra (@drnarottammisra) January 27, 2022
भोपाल पुलिस कमिश्नर मकरंद देउस्कर को 24 घंटे में तथ्यों और संदर्भ की जांचकर रिपोर्ट देने का निर्देश दिया है, जिसके आधार पर निर्णय लिया जाएगा।@DGP_MP pic.twitter.com/76IzK9lqDt
رپورٹ کے مطابق اداکارہ اس سیریز میں مرکزی کردار ادا کریں گی، سیریز کی شوٹنگ بھوپال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کی جانی ہے اور یہ پریس کانفرنس اسی حوالے سے رکھی گئی تھی۔