کیاآپ بالی ووڈ کے ان سپر اسٹارز کو پہچان سکتےہیں؟

اکثر شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہیں

انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔

اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

یقیناً آپ نے بالی ووڈ کے اس مشہور اداکار کو نہیں پہچانا ہوگا لیکن ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ مشہور اداکار بوبی دیول ہیں۔

نامور بھارتی فلم اسٹار بوبی دیول آج اپنی 53ویں سالگرہ منارہے ہیں، سنی دیول نے بوبی دیول کے ساتھ اپنی بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں سنی اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔

انہوں نےتصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، پیار، پیار اور پیار۔

ان کی اس پوسٹ پر بوبی نے بھی پیار کے ساتھ ردِ عمل دیا اور کہا کہ وہ بڑے بھائی سے پیار کرتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div