رمضان سے قبل یوٹیلٹی اسٹورزپر 500برانڈڈ اشیاء مہنگی کرنے کامنصوبہ

سینئرجنرل منیجر نے یوٹیلٹی کارپوریشن کی تجویز کی تصدیق کردی
Jan 27, 2022

Utility Stores

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل 500 برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ بنالیا۔ سینئر جنرل منیجر نے تصدیق کی ہے کہ حکام نے سیکڑوں اشیاء مہنگی کرنے کی تجویز حکومت کو دیدی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 1500 برانڈڈ اشیاء می سے 500 آئٹمز مہنگے کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں گھی، کوکنگ آئل، صابن، ٹوٹھ پیسٹ، ڈیٹرجنٹس سمیت دیگر عام استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔

یوٹیلی کارپوریشن کے سینئر جنرل منیجر نے تصدیق کی ہے کہ حکام نے حکومت کو سیکڑوں اشیاء مہنگی کرنے کی تجویز دی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اشیاء کا مارکیٹ ریٹ بڑھ چکا یوٹیلٹی اسٹورز پر سستا نہیں بیچ سکتے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق حکومت کی منظوری سے 15 مارچ سے رمضان پیکیج پر عمل کا بھی پلان ہے، احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div