سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد غیرمعمولی کمی

فی تولہ نرخ 550روپے اور فی اونس 33ڈالر سستا
Jan 27, 2022

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد غیر معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ نرخ 550 روپے اور فی اونس 33 ڈالر گرگئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 550 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 472 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 439 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ 1150 روپے بڑھ گئے تھے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 33 ڈالر کی غیر معمولی کمی سے 1812 ڈالر کی سطح پر برقرار ہیں۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے اور 10 گرام 1260.28 روپے پر برقرار ہے۔ فی اونس چاندی 0.65 ڈالر کمی سے 23.25 ڈالر پر آگئی۔

Tabool ads will show in this div