ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176.98 کی سطح پر برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بروز جمعرات انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی اضافے کے 176.98 روپے کی سطح پر برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے کمی سے قیمت 178.50 روپے ہوگئی۔
کرنسی ڈیلر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے کرپٹو کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ بھی کم ہوگئی ہے۔
واضح رہے چین، روس، امریکا، بھارت اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں کرپٹو مارکیٹ کے حوالے سے سخت اقدامات پر مشتمل متوقع پالسیاں کرپٹو مارکیٹ کو متاثر کر رہی ہے۔
ریسرچ رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹیں بھی دباؤ کا شکار ہیں اور اس کا اثر کرپٹو کرنسی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔