پی ایس ایل7:کراچی کنگز کو پہلا دھچکا لگ گیا

ایونٹ کا افتتاحی میچ کنگز اور سلطانز کےمابین آج کھیلا جائیگا
karachi kings فوٹو: آن لائن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے محض کچھ گھنٹے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے خلاف افتتاحی میچ سے قبل اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 29 سالہ بولر سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انکی اسکواڈ میں شمولیت ممکن نہیں تاہم وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب کراچی کرنا وائرس میں مبتلا اپنے سابق کپتان عماد وسیم اور جورڈن تھامسن کی خدمات سے بھی محروم رہیں گے۔

یاد رہے کہ محمد عامر گزشتہ سیزن کے 11 میچوں میں صرف 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

کراچی کنگز اسپیڈ اسٹار ٹورنامنٹ میں اب تک 59 میچوں میں 54 وکٹیں لے کر پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں بابراعظم کی زیر قیادت یونٹ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز سے ہوگا۔

Tabool ads will show in this div