سلمان خان آسٹریلین ریسٹورنٹ جاکے مشکل میں پھنس گئے

اداکار سیکورٹی کی مدد سے گاڑی تک پہنچے

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں جانا مہنگا پڑگیا۔

ممبئی کے علاقے جوہو میں موجود ایک آسٹریلین ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے آنے والے سلمان خان جب اپنی گاڑی کی جانب جانے لگے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکار سلمان خان کی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں سلمان خان کو دیکھ کر ان کے پرستار بھائی، بھائی کے نعرے لگانے لگے۔

تاہم سلمان خان سیکیورٹی کی مدد سے مداحوں کے بیچ سے نکال گاڑی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

Tabool ads will show in this div