کرپشن الزامات میں سیاستدان نمبرون مگر ریکوری میں سب سےکم

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نیب کی کارکردگی رپورٹ پیش
Jan 26, 2022
Islamabad, Pakistan: façade of the National Accountability Bureau headquarters (NAB) -  federal institution responsible for the fight against corruption - Shahrah-e-Jamhuriat
Islamabad, Pakistan: façade of the National Accountability Bureau headquarters (NAB) - federal institution responsible for the fight against corruption - Shahrah-e-Jamhuriat

نیب میں کرپشن کے سب سے زیادہ الزامات سیاستدانوں پر لگے لیکن ریکوری میں 47 کروڑ روپے کیساتھ سب سے آخری نمبر رہا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کی گئی نیب کارکردگی رپورٹ کے مطابق کاروباری شخصیات اور دیگر افراد سے 54ارب63 کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئیں جبکہ تاجر برادری سے 24 ارب وصول کيے گئے۔ قیام سے لے کر 2021 تک نیب نے مجموعی طور پر 821 ارب روپے ریکور کيے۔

رپورٹ کے مطابق نیب نے 76 ارب 95 کروڑسےزیادہ کی ڈائریکٹ ریکوری کی گئی، اکتوبر2021 تک 821 ارب57کروڑکی ریکوری کی۔ اسٹیٹ بینک کی نشاندہی پر 121 ارب 65 کروڑ روپے برآمد ہوئے جبکہ عدالتی جرمانوں کی مد میں45 ارب 91کروڑ خزانے میں جمع ہوئے۔

Tabool ads will show in this div