بریگیڈیئر(ر) مصدق عباسی مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر
شہزاد اکبر نے پیر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا
وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر کردیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وہ شہزاد اکبر کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
مزید جانیے: وزیراعظم کےمشیربرائےاحتساب شہزاد اکبر مستعفی
پیر کو شہزاد اکبر نے ٹوئٹ کرکے اپنے استعفیٰ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بطور مشیراحتساب وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کروادیا ہے بعد ازاں وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ صداقت عباسی اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) بھی رہ چکے ہیں۔
تبولا
Tabool ads will show in this div