پنجاب کے اسکولوں میں 103 کرونا کیسز رپورٹ

صوبے کے مختلف شہروں میں ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری
Pic20-057
KARACHI: Dec20- A health worker inoculates a man with a dose vaccine of the Coronavirus (COVID-19) in Provincial Capital. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar
Pic20-057 KARACHI: Dec20- A health worker inoculates a man with a dose vaccine of the Coronavirus (COVID-19) in Provincial Capital. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar

محکمہ اسکول ايجوکيشن کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے اسکولوں میں جاری کرونا ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے بھر سے ايک سو تين طلبا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

لاہورکے اسکولوں میں 20 طلبا جبکہ راولپنڈی سے 79 طلبا کے ٹيسٹ مثبت آئے ہيں، لاہور میں دو اسکولز کورونا کیسز پر سیل بھی کیے گئے ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق اب تک 4 ہزار سے زائد طلبا کے سیمپل لیےگئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے اسکولزمیں کورونا کی مثبت شرح 3،3 فیصد سامنےآئی ہے جبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے اسکولز سے کوئی کورونا کیس سامنےنہیں آیا۔ حکام کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div