عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہوسکتی، پرویز خٹک

باقی تمام پارٹیوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے،رہنما تحریک انصاف
Jan 26, 2022

وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہو سکتی، چوروں نے پیسوں کی طاقت سے تحریک انصاف کیخلاف پروپیگنڈہ کےلیے ہر چیز خرید لیا ہے۔

ضلع اورکزئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ایک پیج پر آجائیں، آپس کے اختلافات سے پارٹی کو نقصان نہ پہنچائیں۔

صوبائی صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنا ضروری ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہار تحریک انصاف کی ہار تصور ہوگی اور اس صورت میں اراکین اسمبلی کی سیاسی ساکھ بھی ختم ہو جائیگی۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کرونا کی وجہ سے آئی ہے، امریکا اور یورپ میں پاکستان سے بھی دس گنا زیادہ مہنگائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ، احساس پروگرام اور صحت انصاف کارڈ عمران خان کے کارنامے ہیں جبکہ 15 لاکھ سستا گھروں پر بھی کام جاری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں ایک لیڈر ملا ہیں ان کو ضائع نہ کریں ،تحریک انصاف کے علاوہ باقی تمام پارٹیوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

Tabool ads will show in this div