لاہور کی خوشبودار گلیاں

بڑےسےبڑےبرانڈ کےپرفیوم کی کاپی تیار کرنےکا فارمولا موجود
Jan 26, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Perume-Market-Lhr-Pkg-26-01.mp4"][/video]

اندرون لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں کچھ خوشبودار گلیاں پرفیوم مارکیٹ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔اس مارکیٹ میں بڑے سے بڑے برانڈ کے پرفیوم کی کاپی تیار کرنے کا فارمولا موجود ہے۔

شاہ عالم مارکیٹ میں میں ایسے کاریگر موجود ہیں جو لوگوں میں خوشبوئیں بانٹتے ہیں۔ ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کے مقبول پرفیومز جیسی خوشبوئیں ایسے تیار کی جاتی ہیں کہ اصل کا گماں ہوتا ہے۔

یہاں بیش قیمت پرفیوم صرف چند سو روپے میں دستیاب ہوتا ہے۔ سماء سے بات کرتےہوئے کاریگروں نے بتایا کہ 100 ایم ایل کی بوتل میں 25 ایم ایل خوشبو مکس کی جاتی ہے جس سے پرفیوم تیار ہوجاتا ہے۔

شاہ عالم مارکیٹ کی خوشبودار گلیوں میں بسنے والوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ہر قسم کا پرفیوم اصل سے بہتر تیار کرسکتے ہیں۔ پرفیوم کے خریدار بھی ان معطرگلیوں کی جانب کھنچے چلے آتے ہیں۔

فرانس اورجرمنی کے مشہور برانڈ سمیت پاکستان کے لوکل پرفیوم اس مارکیٹ میں آسانی سے سستے داموں میں دستیاب ہیں۔

یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ اس مارکیٹ میں آنے والے خریداروں کا نہ صرف برانڈڈ پرفیوم لگانے کا شوق پورا ہوتا ہے بلکہ جیب پر بھی یہ بھاری نہیں پڑتے۔

Tabool ads will show in this div