ابوظبی میں داخلے سے متعلق سیاحوں کیلیے نئی ہدایات

بوسٹر شاٹ کا ثبوٹ دکھانے کی ضرورت نہیں
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
[caption id="attachment_2508952" align="alignnone" width="800"]Abu Dhabi فوٹو: اے ایف پی[/caption]

متحدہ عرب امارات نے دارالحکومت ابوظبی میں داخلے کے لیے نئی معلومات شیئر کی ہیں جس کے تحت رہائشیوں اور شہریوں کے برعکس ویکسین شدہ سیاحوں کو بوسٹر شاٹ کا ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سیاحت کے حوالے سے یہ وضاحت ابوظبی کے داخلے کے قواعد پر نظرثانی کے بعد کی گئی ہے کیونکہ اس کے نئے قواعد کے حوالے سے لوگوں میں الجھن پائی جا رہی تھی۔

ابوظبی نے وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دبئی کے ساتھ سرحد پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں جس کی وجہ سے تمام ڈرائیوروں کو وائرس سے بچنے کے لیے حفظ ماتقدم کے طورپر ویکسی نیشن اور وائرس کی جانچ کے لیے رکنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے جبکہ وبا سے پہلے یہ وسیع شاہراہ اکثر خالی ہی ہوتی تھی۔

یو اے ای میں مسلسل بدلتی ہوئی ضروریات نے مسافروں کے لیے کچھ سردردی بھی پیدا کر دی ہے۔

دبئی سے تعلق رکھنے والے ایسے ڈرائیور، جنہوں نے بوسٹر ویکسین نہیں لگوائی تھی، انھیں گزشتہ ہفتے غیرمتوقع طور پر دارالحکومت سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔

تاہم متحدہ عرب امارت نے بعد میں واضح کیا کہ داخلے کے خواہش مند تمام شہریوں اور رہائشیوں کو اب ویکسین کی دونوں خوراکوں کے علاوہ بوسٹر شاٹ کا ثبوت بھی دکھانا ہوگا اور ان کا صحت کی سرکاری ایپ پر’’گرین اسٹیٹس‘‘ برقرار ہونا چاہیے۔

ابوظبی کی سیاحتی ویب سائٹ نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ اس نئے قاعدہ کا بین الاقوامی زائرین اور سیاحوں پر اطلاق نہیں ہوتا، اگر انھیں دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں تو وہ امارت میں داخل ہوسکتے ہیں۔

تمام زائرین، خواہ وہ رہائشی ہوں یا سیاح، انھیں دارالحکومت اور اس کے عوامی مقامات بشمول مالوں اور جم میں داخلے کے لیے گزشتہ دو ہفتے کے اندر کیے گئے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ بھی پیش کرنا ہوگا۔

حالیہ ہفتوں میں متحدہ عرب امارات میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے اور ایسا انتہائی متعدی قسم اومیکرون کے پھیلنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

Tabool ads will show in this div