ویڈیو:نیشنل اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی

عارضی کمنڑی باکس کو بھی نقصان پہنچا
[video width="1280" height="720" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/WhatsApp-Video-2022-01-26-at-11.46.46-AM.mp4"][/video]

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل نیشنل اسٹیڈیم اندر سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے اندر موجود ساؤنڈ سسٹم میں آگ لگی جس کے باعث عارضی کمنڑی باکس کو بھی نقصان پہنچا۔ آگ کو بجھانے کےلیے رات گئے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں روانہ کردی گئی تھیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ٹکرائیں گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک جاری رہیں گے جبکہ بقیہ میچز 10 فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو ہوگا۔

Tabool ads will show in this div