ایف بی آرنے ریئل اسٹیٹ سیکٹرکیلئے نئی شرائط جاری کردیں

اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیررفنانسنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف
Jan 25, 2022

ایف بی آر نے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر ٹیررفنانسنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کراتے ہوئے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے نئی شرائط کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے قوانین میں مزید سختی کرتے ہوئے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر ٹیرر فنانسنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے نئی شرائط کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت پراپرٹی ڈیلرز، ریئل اسٹیٹ ایجنٹس پر مجرموں سے کاروبار پر پابندی ہوگی۔

ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی متعلقہ سزا یافتہ شخص سے کاروبار نہ کیا جائے، سزایافتہ افراد کو ڈی این ایف بی پیز میں سینئر عہدہ نہ دیا جائے، بینیفشل اونر یا سینئر عہدوں میں تبدیلی پر بھی ایف بی آر کو مطلع کیا جائے۔

Tabool ads will show in this div