ٹرانسپيرنسی رپورٹ: پاکستان کانمبر مالياتی کرپشن پرکم نہيں ہوا،فواد چوہدری

احتساب کا عمل جاری رہے گا،وزيراطلاعات فواد چوہدری
Jan 25, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Fawad-On-CPI-Montage-25-01-Ar.mp4"][/video]

پاکستان ميں کرپشن بڑھنے سے متعلق ٹرانسپيرنسی انٹرنيشنل کی رپورٹ سے متعلق وزيراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نمبر مالياتی کرپشن کی وجہ سے نہيں بلکہ پاکستان کی رينکنگ قانون کی بالادستی ميں کم کی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نمبرقانون کی بالادستی اور اسٹيٹ کيپچر کی وجہ سے کم کيا گيا، جب امير اور غريب کيلئے الگ قانون ہوگا تو کرپشن کا تاثر بڑھے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں رول آف لاءکی کرپشن کا ذکرہے، رپورٹ میں فنانشل کرپشن کا ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پوری رپورٹ شائع نہیں ہوئی تاہم جو بات سامنے آئی وہ اسٹیٹ کیپچرکی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان شروع سے قانون کی بالادستی کی بات کررہے ہيں، قانون کی بالادستی کيلئے اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ٹرانسپيرنسی انٹرنيشنل کی سالانہ فہرست ميں پاکستان کی مزيد تنزلی ہوگئی ہے اور 180 ملکوں کی فہرست ميں پاکستان ايک 124 ویں سے 140 ويں نمبر پر چلا گيا ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان 100 ميں سے صرف 28 پوائنٹ حاصل کرسکا۔

Tabool ads will show in this div