بلدیاتی انتخابات میں انتخابی گروپس کو بھی حصہ لینےکی اجازت ہوگی

الیکشن کمیشن کا چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس
Jan 25, 2022

[caption id="attachment_2162434" align="alignnone" width="623"]ECP فوٹو: آئن لائن[/caption]

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی گروپس کو بھی حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہونگے تاہم امیدوار انتخابی گروپس کی صورت میں بھی الیکشن لڑسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق شیڈول سے قبل انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا اور اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن حکام کو گروپس کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے صوبے میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

 محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی کرناہوتا ہے لیکن وہ بلدیاتی نمائندوں کا کام کر رہے ہیں، ارکان اسمبلی کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div