ملک میں غربت میں کمی آئی ہے، وزیراعظم عمران عمران خان

کرونا صورتحال کے باوجود معیشت ترقی کررہا ہے، وزیراعظم
Jan 25, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/IK-ON-ECONOMY-SOT-25-01.mp4"][/video]

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے مطابق تمام 4 اشاریوں سے ثابت ہورہا ہے کہ پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے۔

اسلام آباد میں وزارت ہاوسنگ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت میں کمی کی وجہ کرونا صورتحال میں کنسٹرکشن انڈسٹری کو بند نہ کرنا اور دیہاتوں میں کسانوں کی مدد کرنا تھا جس سے مزدوروں اور کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، بلومبرگ کہہ رہا ہے پاکستان کی معیشت درست راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات مزید بہتر ہوتے جائیں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت اٹھ رہی ہے،ٹیکس کلیکشن بڑھ رہی ہے جبکہ کورونا کےباوجود کنسٹرکشن سیکٹرکی گروتھ ہورہی ہے، ہماری سیمنٹ اوراسٹیل کی ریکارڈ سیل ہوئی ہے، کسانوں کو 14سو ارب روپے اضافی گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ پہلے گھر نہیں بنا سکتا تھا مگر اس سلسلے میں اقدامات پر وزارت ہاؤسنگ کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں بینکس 124 ارب روپے کی ہاوسنگ لون کی منظوری دے چکے ہیں جس میں 40 ارب روپے لوگوں کو گھر بنانے کےلیے مل بھی چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینکس ہاوس لون جبکہ حکومت عوام کو سبسڈی دے رہی ہے تاکہ بے گھر لوگ کرائے کے پیسے قسطوں میں ادا کرکے اپنا گھر حاصل کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کےلیے 88 ہزار گھر اگلے سال تک مکمل ہوجائیں گے، ہاوسنگ ایسی انڈسٹری ہے جس سے 30 انڈسٹریز منسلک ہیں۔

Tabool ads will show in this div