برطانیہ نے ویکسین شدہ مسافروں کیلیے کرونا پابندیاں ہٹا دیں

غیر ویکسین شدہ مسافروں کیلیے بھی پابندیاں اٹھا لی گئیں
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2507797" align="alignnone" width="800"]Britain فائل فوٹو[/caption]

انگلینڈ یا اسکاٹ لینڈ آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کو اب مزید کرونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانیہ کی ایک وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی پالیسی کا اطلاق 11 فروری سے ہوگا جبکہ غیر ویکسین شدہ مسافروں کے لیے بھی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔

غیر ویکسین شدہ مسافروں کو سیلف آئسولیشن نہیں کرنا پڑے گا لیکن انہیں روانگی سے دو دن قبل ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اس کے علاوہ، انگلینڈ پہنچنے والے تمام مسافروں کو لوکیٹر فارم بھرنا ہوگا جس میں ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ مسافر شامل ہیں۔

فی الحال، مکمل طور پر ویکسین لگوانے والے مسافر، جنہیں دو خوراکیں (یا جانسن ویکسین کی ایک خوراک) دی گئی ہیں، اور جن کی عمر 18 سال سے کم ہے، انہیں برطانیہ کے سفر سے دو دن قبل ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

یہ فیصلہ مملکت میں گزشتہ دو ہفتوں میں کرونا وائرس کے کیسز نصف رہ جانے کے بعد کیا گیا۔

Tabool ads will show in this div