ایکسائزڈیوٹی کی عدم ادائیگی،پی آئی اے کےبینک اکاؤنٹس منجمد

ایف بی آر نے ساڑھے 46 کروڑ روپے کی رقم ریکور کرلی
Jan 25, 2022
[caption id="attachment_2094862" align="alignnone" width="800"]FBR فوٹو: ایف بی آر[/caption]

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کے باعث قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔

ترجمان ایف بی آراسد طاہر جپہ نے سماء کو پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی تصدیق کردی۔

 ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرکے گزشتہ 2 سال سے واجب الادا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ساڑھے 46 کروڑ روپے کی رقم ریکور کر لی ہے۔

 ایف بی آر نے قومی ایئرلائن کےمختلف شہروں میں 50 کے قریب بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئےہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے گزشتہ 2 سال سے ٹکٹوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی رقم قومی خزانے میں جمع نہیں کروائی گئی۔

 ایف بی آر حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کے ذمہ 4 ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں جبکہ پی آئی اے کے ذمہ باقی ماندہ رقم کی وصولی تک اکاؤنٹس منجمد رکھےجائیں گے۔

Tabool ads will show in this div