لوئر چترال:گاؤں شوغور میں 30 سے زائد کرونا کیسز رپورٹ

علاقے کے آنے اور جانے والے راستے سیل

لوئر چترال کے گاؤں شوغور میں 30 سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق لوئر چترال کے علاقے سیوخت شوغور میں کرونا کے 30کیسز مثبت آنے پر گاؤں بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

انتطامی احکامات کی روشنی میں لاک ڈاؤن ایک ہفتے تک نافذ رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران گاؤں سے نہ کوئی باہر جاسکے گا اور نہ باہر سے کوئی گاؤں کے اندر داخل ہوگا۔ جب کہ اس دوران گاؤں مں ہر قسم کے اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

ڈی سی کے مطابق ڈی ایچ او متاثرہ گاؤں میں اسپیشل ویکسنیشن مہم چلائے گی۔ جن افراد کو دونوں کرونا خوراک ہوچکی ہیں، انہیں بوسٹر لگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چترال میں کرونا وائرس سے متاثر پہلا کیس اپریل 2020 میں سامنے آیا تھا۔

Tabool ads will show in this div