موسم بدلتےہی ملتانی گلاب نے دھوم مچادی

ہرےہرےپتوں میں چھپےسرخ گلاب سےہرسو بھینی بھینی خوشبو پھیلی ہوئی ہے

ملتان میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گلاب کے کھیتوں میں سرخ گلاب کے پھول کھل اٹھے۔

ملتان میں گلاب کے باغات میں صبح سویرے ہی خواتین پھولوں کو خاص مہارت سے اتارتی ہیں۔

ہرے ہرے پتوں میں چھپے سرخ گلاب سےہر سو بھینی بھینی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔

یہاں کام کرنے والی خواتین کو ایک دن کامعاوضہ 100 روپے ملتا ہے۔

گلاب کے پھول کو محبتیں بانٹنے کی علامت سمجھا جاتا ہے،اس ہی لئےپورا سال اس کام سے وابستہ افراد کا روزگار چلتا رہتا ہے۔

جنوبی پنجاب میں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر گلاب کی فصل کاشت کی گئی ہے۔

اس خوبصورت پھول کومارکیٹ میں 120 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔اس گلاب سے گجرے،ہار، گل دستے تیار کیے جاتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div