پی ایس ایل7:کپتان سمیت تین کھلاڑی کرونا میں مبتلا

کل پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس پر دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے نوجوان اوپنر حیدر علی اور کپتان وہاب ریاض کا کوویڈ-19 ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔

پشاور زلمی کو کامران اکمل اور ارشد اقبال کی جگہ دو متبادل کھلاڑی فراہم کیے گئے ہیں ان میں امام الحق اور حماد بٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دیدی ہے۔

پی ایس ایل7:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے 27 فروری تک بالترتیب کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا، پشاور زلمی ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 28 جنوری کو کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

پی ایس ایل7:کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تقریباً 95 فیصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

Tabool ads will show in this div