سندھ ہائیکورٹ کافاطمہ جناح کالونی میں پورشنزپرفوری کام روکنےکا حکم
سب رجسٹرار کو پورشن کی سب لیز سے بھی روک دیا
سندھ ہائی کورٹ نے فاطمہ جناح کالونی میں رہائشی پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں فاطمہ جناح کالونی،جمشیدکالونی میں غیرقانونی تعمیرات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فاطمہ جناح کالونی میں رہائشی پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو غیر قانونی پورشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشن کی سب لیز سے بھی روک دیا ہے۔
عدالت نے ایس بی سی اے کو45 روز میں عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور ان پورشنز کو پانی، بجلی، گیس فراہم کرنے سے بھی روک دیا۔