پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ احتجاج،2مقدمات درج

رپورٹر:اسامہ درانی
پنجاب یونیورسٹی میں طلباء احتجاج کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور اساتذہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
مقدمے میں درج ہے کہ طلباء تنظیم کے4 لڑکوں نے ڈائریکٹر سیکورٹی اور اساتذہ پر حملہ کیا اور انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتےہوئے ضیاء،عثمان اور عامر نامی طلبہ کو گرفتار کرلیا۔
مقدمے میں مزید بتایا گیا ہے کہ طلباء تنظیم کے لڑکوں نے توڑ پھوڑ کی اور سرکاری املاک کو نقصان پنہچایا۔
ان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت سمیت پولیس کے ساتھ مزاحمت اور سڑک بند کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ توڑ پھوڑ،اساتذہ کودھمکیاں دینے والے 50 طلباء کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سڑک بند کرنے اورکار سرکار میں مداخلت سمیت سرکاری املاک کو نقصان پنہچانے اورمزاحمت پر 90 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر نے بتایا کہ توڑ پھوڑ کرنے،دھمکیاں دینے، سرکاری املاک کو نقصان پنہچانے والے 40 طلباء کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور لاہور پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ مل کر یونیورسٹی میں قیام امن کو یقینی بنائے گی۔