اداکار عثمان خالد بٹ ڈیٹنگ ویب سائٹ پر کیسے پہنچے؟

صارف کے پوسٹ اداکار نے بھی تبصرہ کیا

سوشل میڈیا صارف نے پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کو لڑکی بناکر ان کی تصویر ڈیٹنگ ویب سائٹ پر شیئر کردی۔

پاکستان کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ کا فی میل ورژن یعنی ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بالکل اداکار کی طرح دکھتی ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک مداح نے ’ڈیٹنگ‘ ویب سائٹ ’بمبل‘ پر اپ لوڈ کی گئی خالد عثمان بٹ کی جعلی تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار کو مینشن کیا اور بتایا کہ انہیں ویب سائٹ پر لڑکی بنا کر پیش کیا گیا۔

خالد عثمان بٹ نے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس جعلی تصویر سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی البتہ وہ کچھ دیر کے لیے پریشان ضرور ہوگئے تھے کیوں کہ وہ اپنی ایک کزن کے ہم شکل ہیں ، جس کے لیے میں فکر مند ہوگیا تھا۔

Tabool ads will show in this div