اٹارنی جنرل کانوازشریف کی وطن واپسی کےمعاملے پر شہبازشریف کوخط

دس دن ميں نوازشریف کی ميڈيکل رپورٹ طلب
Jan 24, 2022

نوازشریف کی وطن واپسی کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔

شہباز شريف کو لکھے گئے خط  میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف شدید بیماری کا کہہ کر بیرون ملک علاج کیلئے گئے تھے مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کبھی اسپتال داخل نہیں ہوئے، لگتا ہے وہ سفر کرنے کے قابل ہیں۔

اٹارنی جنرل کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی جانچ کیلئےکمیٹی بنائی ہے مگر نواز شریف کے ڈاکٹرز  نے میڈیکل بورڈ کو کوئی رپورٹس نہیں دیں،  میڈیکل بورڈ نے کہا رپورٹس نہ  ہونے پر نوازشریف کی صحت پر حتمی رائے نہیں دی جاسکتی۔

 خط میں شہباز شریف سے کہا گیا ہے کہ بطور ضامن آپ نے عدالت میں کرائی گئی یقین دہانی پر عمل نہیں کیا، آپ نے میڈیکل رپورٹس نہ دے کر عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی، 10 دن میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس خصوصی بورڈ کو پیش کریں ورنہ دوسری صورت میں آپ کے خلاف  توہین عدالت کی درخواست  دائر کریں گے۔

Tabool ads will show in this div