پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کے 50 کارکن گرفتار

طلبہ تنظیم معطل طالبعلموں کا امتحان دلوانا چاہتی تھی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Punjab-university-clash-update.mp4"][/video]

پنجاب یونیورسٹی میں پوليس نے طلبہ تنظیم کے 50 طالبعلموں کو گرفتار کرليا۔ تنظيم کے ارکان شعبہ اسپورٹس ميں معطل طالب علموں کو امتحان دلوانے کيلئے جمع ہوئے تھے۔

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کے درجنوں ارکان شعبہ اسپورٹس میں معطل طالبعلموں کو امتحان دلوانے کیلئے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے جمع ہوگئے۔

یونیورسٹی انتظاميہ کی جانب سے معطل طلبہ کا امتحان لینے سے انکار پر طلبہ نے احتجاج شروع کرديا، یونیورسٹی گارڈز اور طلبہ میں تصادم کے بعد پوليس کو بلالیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے طلبہ تنظیم کے 50 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طلبہ تنظیم کے کارکن پہلے ہی پولیس کو ایف آئی آرز میں مطلوب تھے۔

Tabool ads will show in this div