علیزےشاہ کوسگریٹ نوشی کی ویڈیو کے بعد کون سی آفرہوئی؟

وائرل ویڈیو پر قانونی کارروائی کے بعد کیاہوا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اُنہیں آئٹم سانگ کرنے کی آفر ہوئی تھی۔

علیزے شاہ کی انسٹا اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے کہا کہ ’جب میری سیگریٹ پینے کی ویڈیو لیک ہوئی تو اُس کے فوراً بعد مجھے آئٹم سانگ کی آفر ہوئی‘۔

علیزے شاہ نے بتایا کہ اُنہوں نے سمجھا کہ اگر میں سیگریٹ پی سکتی ہوں تو میں آئٹم سانگ کرنے کے لیے بھی تیار ہوں‘۔

حال ہی میں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گاڑی میں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بنائی گئی تھی۔

اداکارہ علیزے شاہ پھر مشکل میں، نئی ویڈیو وائرل

علیزے شاہ نے ویڈیو کے وائرل ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا تھا۔

بعدازاں اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عمران ریاض نے بغیر کسی کی اجازت کے اس کی ویڈیو بنانے اور پھر اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا۔

عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر کھینچنا یا ویڈیو بنانا، اسے اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔

عمران ریاض نے کہا کہ یہ جرم کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط برتیں۔

Tabool ads will show in this div