لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، صحافی جاں بحق

مقتول نجی ٹی وی میں کرائم رپورٹر تھے
Jan 24, 2022
Lahore Police

لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، واقعے میں صحافی جاں بحق ہوگیا۔

لاہور میں پریس کلب کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کرکے صحافی و کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول صحافی اپنے دفتر سے نکل کر پریس کلب کے قریب پہنچا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، مقتول کو سینے اور پیٹ میں کئی گولیاں لگی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے منہ پر چادر لپیٹی ہوئی تھی، جن کی عمریں 30 سے 35 سال تھیں۔

ذرائع کے مطابق حسنین شاہ کیپیٹل ٹی وی میں کرائم رپورٹر تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 10 خول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگ رہا ہے۔

آئی جی پنجاب نے لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صحافی کے قتل پر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div