ٹک ٹاک کا تخلیق کاروں کیلیے پیڈ سبسکرپشنز پر غور

تخلیق کار اپنے مواد کی قیمت وصول کر سکیں گے
[caption id="attachment_2439673" align="alignnone" width="800"]Tik Tok Unbanned Lhr Pkg 20-11 فائل فوٹو[/caption]

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے تصدیق کی ہے کہ وہ پیڈ سبسکرپشنز کے لیے ٹیسٹنگ سپورٹ کر رہا ہے، جس سے شارٹ فارم ویڈیو پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کو اپنے مواد کی قیمت وصول کرنے کا موقع ملے گا۔

ٹینکالوجی کی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اسکی اطلاع سب سے پہلے ’دی انفارمیشن‘ کی طرف سے دی گئی تھی، کمپنی نے اس بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کیں کہ یہ تخلیق کاروں کو کب میسر ہوگی، کتنے تخلیق کار فی الحال اس کی جانچ کر رہے ہیں یا فیس کا طریقہ کار کیا ہوگا۔

کمپنی کے ترجمان زچری کِزر نے دی ورج کو ایک ای میل میں بتایا کہ ’سبسکرپشنز ایک تصور تھا جس کی فی الحال جانچ کی جا رہی ہے اور ہم ہمیشہ اپنی کمیونٹی میں بہتری لانے اور ٹک ٹاک کو تقویت دینے کے نئے طریقوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں‘۔

اگر پیڈ سبسکرپشنز کو متعارف کروایا جاتا ہے تو یہ ٹک ٹاک کی جانب سے اپنے تخلیق کاروں کے لیے بڑی مدد ہوگی جس کے ذریعے اپنے مواد کو مونیٹائز کروا سکیں گے۔

ٹِک ٹاک کا پیڈ سبسکرائبرز کا ٹیسٹ انسٹاگرام کے اس اعلان کی پیروی کرتا ہے کہ وہ بھی محدود تخلیق کاروں اور انفلیونسرز کے ساتھ پیڈ سبسکرپشنز کا ٹیسٹ شروع کر رہا ہے۔

تخلیق کاروں کے خصوصی مواد (جس میں اسٹوریز اور لائیو ویڈیوز شامل ہیں) تک رسائی کے لیے سبسکرائبرز ماہانہ فیس ادا کریں گے۔

Tabool ads will show in this div