وزیراعظم کےمشیربرائےاحتساب شہزاد اکبر مستعفی

مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
پیر کوشہزاد اکبر نے ٹویٹ کرکے اپنے استعفیٰ سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ بطور مشیراحتساب وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کروادیا ہے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
I have tendered my resignation today to PM as Advisor. I sincerely hope the process of accountability continues under leadership of PM IK as per PTI’s manifesto. I will remain associated with party n keep contributing as member of legal fraternity.
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) January 24, 2022
انھوں نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے اور قانون محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کی معاونت جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے بطور مشیر، نیب کو صرف ایک شوگر ملز اسکينڈل کا کیس بھیجا۔
لاہورہائیکورٹ ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ يہ شہزاد اکبر کا اختیار نہیں،تمام کیسز نیب نے خود نوٹس لے کر یا پرائیویٹ شکایات پر بنا رکھے ہيں اورنيب کسی بھی کیس کے پیچھے شہزاد اکبر کا ہاتھ ہونے کو تسلیم نہیں کرتی جبکہ قانون کے مطابق نیب شہزاد اکبر کا ماتحت نہیں ہے۔
فواد چوہدری
فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ شہزاد اکبر کچھ عرصہ سے استعفیٰ دینا چاہ رہے تھے، وہ بطور کور کمیٹی ممبر کام کرتے رہیں گے، انہوں نے بہت اچھا کام کیا،