کراچی:حب چوکی کےقریب کاٹن کمپنی میں گیس لیکیج سےدھماکا،8زخمی

زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Ahmer-rehman-beeper.mp4"][/video]

کراچی میں حب چوکی کے قریب کاٹن کمپنی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پیرکی صبح حب میں نظر چورنگی کے پاس کاٹن کمپنی کے اندرگیس لیکیج سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

Tabool ads will show in this div