پاک فوج قومی مفادات کوسمجھتی اورحکومت کیساتھ ہے،پرویزرشید

ویب ایڈیٹر:


لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمسایوں سے کٹ کر نہیں رہ سکتے، بھارتی عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ جھٹکنے والے کو گھٹنے بھی چھونا پڑجاتے ہیں، سابق صدر پرویز مشرف نے بھی واجپائی کے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بھارتی عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، عوام اپنے ملک کیلئے جو فیصلہ کریں سب احترام کرتے ہیں، آئندہ 5 سال بی جے پی نے ہی پالیسی بناکر حکومت کرنی ہے، ہمیں بی جے پی کے ساتھ ہی مل بیٹھ کر بات کرنی ہوگی، ماضی کی تلخیاں نظر انداز کر کے ہی مستقبل بہتربنایا جا سکتا ہے۔

فوج سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک افواج قومی مفاد میں سوچتی ہے،فوج قومی مفادات کو سمجھتی ہے اور حکومت کے ساتھ ہے، پڑوسیوں سے کٹ کر نہیں رہا جا سکتا، اپنے اعمال کیلئے جواب دہ ہیں، ملک کا مستقبل ہمارے اعمال سے وابستہ ہے، کوئی مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دروازے کھلے ہیں، جو جنگ کرنا چاہتے ہیں ، انہی کی زبان میں جواب دیں گے، طالبان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو مذاکرات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان میں ترقی کا عمل مکمل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، ترقی کی راہ میں رکاوٹ مٹھی بھر لوگ ناکام ہوں گے، عمران خان کے جھوٹ روزانہ سامنے آ رہے ہیں، سرگودھا کے حلقے میں بھی عمران خان کے الزامات مسترد ہوئے، خان صاحب کی باتیں نظر انداز کرنا بہتر ہے، خان صاحب بنی گالہ میں بیٹھ کر حکومت چلانے کی کوشش کرتے ہیں، عمران خان فیصل آباد کے بجائے پشاور میں جلسہ کرتے عمران خان اپنا مہرہ خود ہی ہیں، لگے ہاتھوں وفاقی وزیر اطلاعات نے سابق صدر پر بھی ہاتھ صاف کرڈالا اور کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی غلطی فرد واحد کی تھی جو انہیں بھگتنا پڑی۔ سماء

پاک فوج

male

Tabool ads will show in this div