آزاد کشمیر:6اضلاع میں برف باری،کئی رابطہ سڑکیں بند

وادی نیلم میں آج بھی بارش اور برف باری کاسلسلہ جاری
Jan 24, 2022
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/AJK-WHEATHER-UPD-24-01.mp4"][/video]

آزاد کشمیر کے6اضلاع میں برف باری اور بارش کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

پیرکوآزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

آزادکشمیر کی وادی نیلم، لیپہ کرناہ سمیت دیگر علاقوں میں برف باری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہیں۔برفباری اور ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھانے سیاح ان علاقوں میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد کے کچھ علاقوں میں آج بارش اور برفباری کاسلسلہ تھمنے کا امکان ہے تاہم وادی نیلم میں آج بھی بارش اور برف باری کاسلسلہ جاری رہےگا۔