طالبان ترجمان کے ہاتھوں امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا

کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں مقیم ہیں

افغانستان میں امریکی شہری کرسٹوفر نے اسلام کی حقانیت کا اقرار کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔

افغانستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں مقیم تھا۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ محمد عیسیٰ رکھا۔ اسلام میں داخل کیا اور اسلامی نام

سرکاری ایجنسی کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ شہادت پڑھا کر مشرف بہ اسلام کیا۔

کلمہ شہادت پڑھانے کے بعد ذبیح اللہ مجاہد اور دیگر حکام نے امریکی شہری کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔ اسلام قبول کرتے وقت امریکی شہری کی آنکھوں میں آنسو تھے اور کلمہ پڑھنے کے بعد وہ طالبان کے گلے لگ گئے۔

 

Tabool ads will show in this div