طالبان ترجمان کے ہاتھوں امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا
افغانستان میں امریکی شہری کرسٹوفر نے اسلام کی حقانیت کا اقرار کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔
افغانستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں مقیم تھا۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ محمد عیسیٰ رکھا۔ اسلام میں داخل کیا اور اسلامی نام
سرکاری ایجنسی کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ شہادت پڑھا کر مشرف بہ اسلام کیا۔
یک تبعه امریکایی بهنام کرستوفر که در ۴۰ سال گذشته در افغانستان فعالیت میکند، امروز توسط ذبیحالله مجاهد سخنگوی ا.ا. و معین امور نشرات وزارت اطلاعات و فرهنگ به دین اسلام مشرف شد و نامش را محمد عیسی گذاشت. pic.twitter.com/bxzx4ttxY7
— Bakhtar News Agency (@BakhtarNA) January 22, 2022
کلمہ شہادت پڑھانے کے بعد ذبیح اللہ مجاہد اور دیگر حکام نے امریکی شہری کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔ اسلام قبول کرتے وقت امریکی شہری کی آنکھوں میں آنسو تھے اور کلمہ پڑھنے کے بعد وہ طالبان کے گلے لگ گئے۔