لاہور:ہلوکی کے قريب ٹریفک حادثہ،6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل
Jan 23, 2022

لاہور کے علاقے بلوکی میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق رائیونڈ سے آنے والے مسافر وین کی ٹرالر سے ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تین افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Tabool ads will show in this div