حافظ نعیم نے گرين لائن منصوبے کو غلط قرار دیدیا
بسوں کی کمی کے باعث لوگوں کا رش بڑھ رہا
امير جماعت اسلامی کراچی حافظ نعيم الرحمان نے گرين لائن منصوبے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس روٹ پر 23لاکھ لوگ سفر کرتے ہيں وہاں ہزار لوگوں کو سہولت دی گئی وہ بھی ادھوری۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کو چار سے پانچ ہزار بسوں کی ضرورت ہے ليکن 14 سال ميں سندھ حکومت نے صرف 10 بسيں ديں وہ بھی نظر نہيں آتيں۔ وفاقی حکومت 80بسيں لائی اور وہ بھی پوری نہيں چل رہيں، بسوں کی کمی کے باعث لوگوں کا رش بڑھ رہا ہے۔