شانگلہ: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق افرادکی تعداد 5ہوگئی

ایک کم سن بچے کی تلاش ابھی بھی جاری ہے، ریسکیو

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل آلپوری کے گاؤں موتہ خان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

ریسیکو حکام کے مطابق جمعہ کی شام آلپوری موتہ خان کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک گھر زمین بوس ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سنیچر کو رات گئے تک جائے حادثہ سے پانچ لاشوں اور چار زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔ جبکہ ایک کم سن بچے کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے اس حادثے میں اس گھر کے سربراہ خورشید علی، ان کی دو کم سن نواسیاں، ایک پوتا اور ایک دوست ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ حادثے کے وقت گھر میں موجود خواتین جن میں خورشید علی کی اہلیہ، ان کی بیٹی، بہو، اور دو ماہ کی پوتی زخمی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو آپریشن میں مزید تیزی لانے اور اعلی حکام کو کارروائیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی فراہم کی جائے۔

Tabool ads will show in this div